نئے ڈیموں کی تعمیر سستی بجلی اور توانائی بحران کے خاتمہ کا آسان ذریعہ ہے‘ راجہ وسیم حسن

پیر 4 اپریل 2016 13:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ نئے ڈیموں کی تعمیر سستی بجلی کی تعمیر اور توانائی بحران کا آسان ذریعہ ہے ،ملک میں پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی بنانے کیلئے ڈیم نہ بنانے کے باعث بجلی کی ضرورت پوری نہیں ہو رہی ،بدقسمتی سے اب تک پاکستان میں کوئی واٹر پالیسی نہیں،پانی کی پراسسنگ نہ ہونے سے طلب ورسد کا توازن بگڑ گیا۔

راجہ وسیم حسن نے کہا کہ ملک میں پانی ذخیرہ کرنے لے لئے مناسب تعداد میں ڈیم نہ ہونے کے باعث بجلی کی مطلوبہ ضرورت بھی پوری نہیں ہو رہی۔حکومت کالاباغ ڈیم،دیامیر بھاشاڈیم داسو ودیگر ڈیم بنانے کے بعد ہمیں کوئلے سے بھی سستی بجلی ملی سکتی ہے نیز پن بجلی کی پیدوار پر بہت کم لاگت آتی ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے حکومت بڑے آبی ذخائر جن میں کالا باغ ڈیم بھی شامل ہے پر کام کا آغاز کرے تاکہ ملک میں جاری توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہوسکے اور انڈسٹریز کو اس کی ضروریات کے مطابق بجلی کی مسلسل فراہمی سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات کا63فیصد انحصار زراعت پر ہے ۔نئے ڈیموں سے زراعت کیلئے وافر پانی دستیاب ہوگا تو ملکی برآمدات یمں اضافہ ہوگا نیز زراعت ترقی کرے گی تو صنعتوں کو وافر خام مال دستیاب ہوگا ،حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا اور پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :