ایشین کرنسی مارکیٹ میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں مندی رہی

پیر 4 اپریل 2016 13:16

ٹوکیو ۔ 4 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) ایشین کرنسی مارکیٹ میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں مندی رہی جس کی وجہ امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ میں توقع سے زیادہ اضافہ اور بینک آف جاپان کی مانیٹری پالیسی بارے سرمایہ کاروں کے تحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو مارکیٹ میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ جمعے کی ٹوکیو میں شرح 112.17 ین فی ڈالر سے کم ہوکر 111.49 ین فی ڈالر پر آگئی ۔یورو کی شرح تبادلہ ین اور ڈالر کے مقابلے میں مندی کا شکار رہی جو پچھلے کاروباری روز کی شرح 127.18 ین فی یورو اور 1.1393 ڈالر فی یورو سے کمی کے بعد بالترتیب 127.01 ین فی یورو اور 1.1387 ڈالر فی یورو ہوگئی۔