Live Updates

پانامہ لیکس سے عمران خان کے الزامات مستد ہو گئے ہیں، پانامہ لیکس سے نواز شریف کی سچائی پر مہر لگ گئی ہے،عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر کسی کو پتھر نہ ماریں،عمران بتائیں ان کے بچے بیرون ملک کس کے پیسوں پر تعلیم اور دیگر اخراجات پورے کرتے ہیں،وزیر اعظم کے بچوں کو بیرون ملک کاروبار کرنے کا حق ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 اپریل 2016 13:00

پانامہ لیکس سے عمران خان کے الزامات مستد ہو گئے ہیں، پانامہ لیکس سے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04اپریل 2016ء) : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے پانامہ لیکس کے وزیر اعظم نواز شریف پر عائد کیے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا پیسہ ملک سے باہر نہیں ہے بلکہ پانامہ لیکس نے نواز شریف کی سچائی پر مہر لگا دی ہے،پانامہ کی لیک ہوئی دستاویزات میں نواز شریف یا شہباز شریف کی بیرون ملک جائیداد کا کوئی ذکر موجود نہیں ہے،یہ محض ایک الزام ہے جو برسوں سے عائد کئے جارہے ہیں ، شریف خاندان کے ساتھ ماضی میں بھی زیادتیاں ہوئی ہیں ، پاناما پیپرز نے عمران خان کے الزامات مسترد کردیئے ، عمران خان کو نہ سیاست کا پتہ ہے نہ معیشت کا نہ ملکی و بین الاقوامی قوانین کا ، عمران خان بتائیں ان کے بچے کس کے پیسوں پر تعلیم اور دیگر اخراجات پورے کرتے ہیں ؟ نوازشریف کے بچوں کو بیرون ملک کاروبار کرنے کا حق ہے ۔

(جاری ہے)

آج پیر کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ملک سے باہر کوئی پیسہ نہیں ہے ان دستاویزات میں نواز شریف اور شہباز شریف کی بیرون ملک جائیداد کا ذکر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے بیرون ملک مقیم ہیں اور دونوں نے وہاں اپنا کیریئر بنایا اور بزنس شروع کیا ہے وہ دونوں ایک بڑے عرصے سے باہر ہیں اور دونوں بچے قانون کے مطابق ٹیکس دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جو الزامات پانامہ پیپرز کے ذریعے شریف برادران پر لگارہے ہیں ان کا اصل میں کوئی حقیقت نہیں ہے پاناما پیپرز نے نواز شریف کی کسی جائیداد کا ذکر نہیں کیا شریف خاندان کے ساتھ بہت ناانصافیاں ہوئی ہیں 1970ء میں ان کی کمپنیوں کو قومی دھارے میں لے لیا گیا اور ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا وزیراعظم آج جو کچھ کررہے ہیں وہ ملک قوم کے مفاد میں کررہے ہیں جتنے میگا پراجیکٹ نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئے اتنے کسی دوسرے کے دور میں نہیں ہوئے ان میگا پراجیکٹ میں ان کا بدترین دشمن بھی کوئی کرپشن ثابت نہیں کرسکا ۔

پرویز مشرف نے بھی ذاتی جائیدادیں ضبط کیں لیکن کرپشن کا الزامات نہیں لگایا جبکہ نواز شریف کی تعریف ان کے بدترین دشمن اور مخالف بھی کرتے ہیں انہوں نے عمران خان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے پر شرمندگی اٹھانا چاہیے اور معافی مانگنی چاہیے پاناما پیپرز کی رپورٹ میں عمران خان کے الزامات مسترد ہوگئے عمران خان نے غلط الزامات لگائے ہیں ، عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر کسی اور کوپتھر نہ ماریں کبھی اپنے بارے میں بھی سوچیں ہم آج بھی بنی گالہ کی ٹرانزیکشن کو چیلنج کرسکتے ہیں عمران خان جس محل میں رہتے ہیں ان کی ٹرانزیکشن متنازع ہے ۔

پاناما لیکس ایک بین الاقوامی چیز ہے تو بین الاقوامی عدالتوں میں جائیں عمران خان نہ سیاست جانتے ہیں اور نہ قانون جانتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پانچ سال میں قوم کو کیا دیا یہ صرف قوم کو اب تک دھرنا دیا ہے دھرنے کی وجہ سے پاکستان کی معیشت خراب ہوئی عمران خان کو بات کرنے سے پہلے اپنے متعلق ضرور سوچنا چاہیے یہ ساری چیزیں عوام کو ہمارے خلاف بدظن کرنے کیلئے کررہے ہیں تاکہ آنے والے دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں لوگ ہمارے خلاف ہوں انہوں نے کہا کہ قوم کو ان ہتھکنڈوں کا پتہ ہے ہم نے پاکستان کو سی پیک جیسے بڑے منصوبے تحفے میں دیئے یہ منصوبہ اللہ کے کرم اور چائنہ حکومت کی مہربانی سے شروع کرنے میں کامیاب ہوئے اس وقت ہمیں دہشتگردی کا سامنا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایک قوم ہوکر متحد ہوکر اپنے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کریں ہمارے سکیورٹی ادارے اور فوج کے جوان قوم ملک کی حفاظت کیلئے سرگرم عمل ہیں انشاء اللہ جلد از جلد پاکستان کو دہشتگردی اور انتہا پسندی سے پاک کرینگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات