چیلنجز کامقابلہ تعلیم ہی سے ممکن ہے‘ رابعہ سید

پیر 4 اپریل 2016 11:56

پشاور ۔ 04 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء ) پختون قوم کو درپیش چیلنجزکا مقابلہ تعلیم ہی کے ذریعے سے آراستہ کرکے مسائل سے چھٹکاراپاسکتے ہیں‘ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ق) ضلع پشاور صدر رابعہ سید نے حمزہ ماڈل سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ اچرکلے پسماندہ علاقہ ہے جہاں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں علاقہ میں مسائل زیادہ وسائل کم ہیں‘ انہوں نے کہاکہ یہاں کے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ان بچوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے مواقع چاہئیں تقریب سے حمزہ ماڈل سکول کے پرنسپل سلیم خان‘ ڈاکٹر سخاوت درانی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :