بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سعودی عرب کے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 اپریل 2016 11:50

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سعودی عرب کے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے ..

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04اپریل 2016ء) : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کو یہ ایوارڈ رائل کورٹ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دیا گیا۔ بھارتی وزیر اعظم کو یہ ایوارڈ ان کی نئی دہلی روانگی سے قبل دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے ایک دن قبل سعودی فرمانروا نے بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے سرکاری دورے پر بھارت آنے کی پیشکش کو قبول کیا۔

دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح پر سرمایہ کاری ، تجارت اور انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون مزید بڑھانے پر بات چیت ہوئی جس کے بعد بھارتی وزیر اعظم نے شاہ سلمان کو سرکاری دورے پر بھارت آنے کی دعوت دی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تاحال کسی پاکستانی وزیر اعظم کو سعودی عرب کی جانب اس اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا۔