خواجہ حسان کو اجلاس کی صدارت سے روکنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

عہدے سے مستعفی ہونے کے باوجود خواجہ حسان اجلاسوں کی صدارت کرکے احکامات جاری کرتے ہیں،درخواست گزار

پیر 4 اپریل 2016 11:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ حسان کو سرکاری اجلاسوں کی صدارت سے روکنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ حسان سرکاری عہدہ سے مستعفی ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ متعدد سرکاری اجلاسوں کی صدارت کرکے احکامات جاری کرتے ہیں حالانکہ ان کہ آئینی اور قانونی کوئی حیثیت نہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی خواجہ حسان کو سرکاری اجلاسوں کی صدارت سے روکا جائے۔ عدالت نے دائر درخواست پر فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :