سرگودھا،ڈی ایچ کیو میں ینگ ڈاکٹرز نے مریض کے رشتہ داروں پر ہلہ بول دیا

ایم این اے کے کزن مریض کی تیمارداری کیلئے گئے تو ینگ ڈاکٹرز سے تلخ کلامی ہوگئی ، ہنگامہ آرائی ہڑتال کے باعث دو مریض جان کی بازی ہار گئے

پیر 4 اپریل 2016 11:44

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء ) سرگودھا کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میدان جنگ بن گیا ، ینگ ڈاکٹرز اور نون لیگی ایم این اے کے کزن کے درمیان جھگڑے کے بعد مریض ْرل گئے۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ایمرجنسی میں خاتون سمیت دو مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ سرگودھا کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میدان جنگ بن گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ نون کے ایم این اے حامد حمید کے کزن رشید ہسپتال میں کسی مریض کی تیمارداری کے لیے پہنچے تو ان کا ینگ ڈاکٹرز سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔

ینگ ڈاکٹرز نے رشید کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ بات بڑھی تو لیگی کارکن بھی ہسپتال پہنچ گئے اور معمولی جھگڑا تصادم کی شکل اختیار کرگیا۔ لیگی کارکنوں نے مبینہ طور پر ایمرجنسی وارڈ میں توڑ پھوڑ کی جس پر ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کردی۔ اس دوران ایمرجنسی میں دو مریض محمد مشرف اور خدیجہ بی بی ڈاکٹروں کی عدم دستیابی پر دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او ، ڈی پی او اور مقامی ارکان اسمبلی ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :