سوات،مالم جبہ میں مکان میں چھت گرگئی،2افراد جاں بحق ، 4زخمی

پیر 4 اپریل 2016 11:44

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) سوات کے علاقے مالم جبہ میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرگئی۔ حادثے میں ماں اور بیٹا جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مالم جبہ کے علاقے گنا گیر میں بارش کے باعث مکان کی خستہ حال چھت منہدم ہوگئی۔ ملبے تلے دب کر ماں بیٹا موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں امدادی ٹیموں نے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دوران بارش حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :