لاہور اور ملتان میں پولیس کا سرچ آپریشن، 34 مشتبہ افراد گرفتار

پیر 4 اپریل 2016 11:42

لاہور /ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء ) لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاوٴن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف پیش نہ کرنے پر 24 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملتان میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق علامہ اقبال ٹاوٴن میں سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں شہریوں کے شناختی کوائف چیک کئے گئے تاہم شناختی کوائف فراہم نہ کرنے پر 24 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست افراد سے مزید تحقیقات جاری ہے۔ دوسری جانب ملتان میں حساس اداروں اور پولیس نے دہلی گیٹ میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران 10 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :