کراچی پولیس میں کالی بھیڑوں کا گروہ بے نقاب، اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

پیر 4 اپریل 2016 11:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء ) کراچی پولیس میں کالی بھیڑوں کا ایک اور گروہ بے نقاب ہو گیا۔ پریڈی تھانے میں انسپکٹر اور 4 اہلکاروں کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس پر شہریوں کو اغواء کرنے کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ پریڈی تھانے میں انسپکٹر اور 4 اہلکاروں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمے میں اغوا، تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں انسپکٹر سبطین، اہلکار حسین، بلال، فیصل اور شاہد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ شہری سید علی رضا کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس میں اس نے موقف اختیار کیا کہ 29 اکتوبر 2014 کو پاسپورٹ آفس کے سامنے سے اسے پولیس اہلکاروں نے اغوا کیا اور کمرے میں بند کر کے تشدد کیا۔ رہائی کے بدلے 5 لاکھ روپے طلب کیے گئے۔ جس کے بعد ایک لاکھ 90 ہزار روپے تاوان کے عوض اسے رہائی ملی۔

متعلقہ عنوان :