بہاولنگر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق،تین زخمی
پیر 4 اپریل 2016 11:42
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء ) ہارون آباد میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔ بہاول نگر کے قریب ہارون آباد کے چک ڈھاباں میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید ایک شخص دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بہاولنگر منتقل کر دی گئیں ۔(جاری ہے)
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق حجرہ مقیم شاہ تھا اور یہ لوگ چہلم کے سلسلے میں نواحی علاقے محمودہ جودھے کا میں آئے تھے۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے جن کی شناخت سکینہ، خورشیدہ بی بی، حاجی منظور، رضوان اورعمران خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بہاولنگر کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیو ں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.