علامہ اقبال ٹاو ن میں سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن24افراد گرفتار

پیر 4 اپریل 2016 11:36

علامہ اقبال ٹاو ن میں سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04اپریل۔2016ء) لاہور پولیس نے کہا ہے کہ علامہ اقبال ٹاو ن میں سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر شہریوں کے شناختی کوائف چیک کئے گئے تاہم شناختی کوائف فراہم نہ کرنے پر 24 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زیر حراست افراد سے مزید تحقیقات جاری ہے۔ دوسری جانب ملتان میں حساس اداروں اور پولیس نے دہلی گیٹ میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران 10 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :