اٹک، ملک امین اسلم نے یو سی شمس آباد کے عوام کیلئے ایمبو لینس عطیہ کر دی

پیر 4 اپریل 2016 10:58

اٹک ۔ 3 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) سابق وزیر مملکت ملک امین اسلم نے یو سی شمس آباد کے عوام کیلئے ایمبو لینس عطیہ کر دی تا کہ غریب اور متوسط طبقے کوکسی بھی حادثے کی صورت میں ایمر جنسی کی صورت میں ایمبو لینس کی سہولت مل سکے اور قیمتی انسانی جا نو ں کو بچانے کیلئے بروقت ہسپتال پہنچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایمبولینس انچارج ڈاکٹر شفیع اللہ نے بتایا کہ ایمبولینس 24گھنٹے میسر ہو گی۔ڈاکٹر شفیع اللہ نے بتایا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ان نمبرز 03005672830,03131099444 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایمبولینس انچارج ڈاکٹر شفیع اللہ اور اہلیان علا قہ نے ملک امین اسلم کی جانب سے علاقہ کیلئے ایمبولینس عطیہ کر نے پر شکر یہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :