جہلم،رکن قومی اسمبلی نگہت میر کی موسم بہارکے میلے میں شرکت

پیر 4 اپریل 2016 10:56

جہلم ۔ 3 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) رکن قومی اسمبلی نگہت میر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول کے ہمراہ میجر اکرم شہید پارک میں منعقدہ میلہ موسم بہار میں شرکت کی اور میلہ میں لگائے گئے تمام سٹالوں پر گئیں۔ پھولوں کی نمائش میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور میلہ کیلئے کئے گئے انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نگہت میر نے کہاکہ جہلم میں مو سم بہار کا استقبال بھر پور انداز میں کیا گیا ہے اور روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نئے رحجانات کو بھی فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میجر اکرم شہید پارک میں فیملیز کے لئے بہترین تفریح مہیا کی گئی ہے جس کیلئے ضلعی انتطامیہ تعریف کی مستحق ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسطرح کے میلے روز مرہ کی مصروف زندگی میں خوشی اور مثبت تفریح فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :