Live Updates

پانامہ لیکس کے انکشاف، عمران خان نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 4 اپریل 2016 05:14

پانامہ لیکس کے انکشاف، عمران خان نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔3اپریل2016ء ) پانامہ لیکس کے انکشاف کے بعد عمران خان نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وکی لیکس کے بعد ایک ایک پانامہ پیر لیکس نامی ادارے نے دنیا کے 12 سربراہان مملکت کی خفیہ جائدادوں کی دستاویزات جاری کر کے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان دستاویزات میں وزیر نواز شریف کے خاندان کے علاوہ بھٹو خاندان کی بیرون ملک خفیہ جائدادوں کے بھی ثبوت فراہم کیے گئے ہیں۔ ان تمام سنسنی خیز انکشاف کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ عمران خان نے ان تمام انکشافات کے بعد وزیراعظم سے استعفا دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات