نریندر مودی نے سعودی شاہ کو بھارت کی مسجد اول جمعہ مسجد کی سونے کی پرت چڑھی نقل تحفے میں پیش کی

اتوار 3 اپریل 2016 22:57

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3اپریل۔2016ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو کیرالہ کے مشہور قدیم چیرامن جمعہ مسجد کی سونے کی پرت چڑھی نقل تحفے میں پیش کی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو کیرالہ کے مشہور قدیم چیرامن جامع مسجد کی سونے کی پرت چڑھی نقل تحفے میں پیش کی۔کیرالہ کے ترشور ضلع میں واقع اس مسجد کو 629 عیسوی میں عرب کے تاجروں کی طرف سے تعمیر کی گئی پہلی مسجد کے طور پرسمجھا جاتا ہے۔یہ مسجد قدیم زمانے سے بھارت اور سعودی عرب کے تجارتی تعلقات کی علامت ہے۔

متعلقہ عنوان :