سعودی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں کے یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

اتوار 3 اپریل 2016 22:47

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3اپریل۔2016ء) سعودی عسکری اتحاد کے جنگی جہازوں نے جنوبی یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں تاہم ہلاکتوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سعودی عسکری اتحاد کے جنگی جہازوں نے جنوبی یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی سکیورٹی اہل کاروں نے اِن حملوں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کا ضرور ذکر کیا ہے لیکن ہلاک شدگان کی کسی حتمی تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مکلا کے بندرگاہی شہر کے قریب واقع جہادیوں کے ٹھکانوں پر چار فضائی حملے کیے گئے۔ گزشتہ ہفتوں کے دوران امریکی جنگی طیاروں نے بھی القاعدہ کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :