فتح جنگ‘غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی قتل کر کے لاش کو آگ لگا کر خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی

اتوار 3 اپریل 2016 19:38

فتح جنگ‘غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی قتل کر کے لاش کو آگ لگا کر خود کشی ..

فتح جنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3اپریل۔2016ء) غیرت کے نام پر باپ نے سگی بیٹی قتل کر کے لاش کو آگ لگا دی قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش فتح جنگ پویس چوکی کے عملہ نے ناکام بناد ی ملزم گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ شہر کی رہائشی جو کہ گرلز کالج میں زیر تعلیم تھی ، کو اس کے والد طارق محمود نے بد چلنی پر گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا بعد ازاں لاش کو آگ لگا کر خود کشی کا رنگ دے دیا تا ہم اطلاع ملنے پر فتح جنگ چوکی کے انچارج سکندر خان نے موقع پر پہنچ کر قاتل کو بے نقاب کر دیا ۔ ملزم طارق محمود کے خلاف سٹی چوکی فتح جنگ میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایچ آئی یو کے انچارج یار محمد تفتیش کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :