Live Updates

پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپر یشن کیلئے رینجرز کو مکمل اختیارات دےئے جائیں‘ دہشت گردی کا صفایا (ن) لیگ کی حکومت نہیں سیکورٹی فورسز ہی کر سکتی ہے ‘خود ناکامیوں کا ریکارڈ قائم کر نیوالی (ن) لیگ کس منہ سے تحر یک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ؟عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘ عمران خان پارٹی انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو سپورٹ نہیں کر رہے ہیں بلکہ تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات مکمل شفاف ہوں گے، سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صداتی امیدوار چوہدری محمدسرور کاورکرز کنونشن سے خطاب

اتوار 3 اپریل 2016 19:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3اپریل۔2016ء) سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صداتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے حکومت سے پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپر یشن کیلئے رینجرز کو مکمل اختیارات دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا صفایا (ن) لیگ کی حکومت نہیں سیکورٹی فورسز ہی کر سکتی ہے ‘خود ناکامیوں کا ریکارڈ قائم کر نیوالی (ن) لیگ کس منہ سے تحر یک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ؟عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘ عمران خان پارٹی انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو سپورٹ نہیں کر رہے ہیں بلکہ تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات مکمل شفاف ہوں گے ۔

وہ اتوار کے روز تحر یک انصاف شعبہ خواتین کی ڈاکٹر نوشین حامدکی جانب سے کارکنوں کے منعقدہ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر ڈاکٹر نوشین حامد ‘یوتھ ونگ کے وسیم چوہدری ‘اقلیتی ونگ کے کامران پر ویز سمیت دیگر بھی موجوو تھے سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صداتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی حکومت رینجرز کو دہشت گردوں اور دیگر جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف کاروائی کیلئے مکمل آئینی تحفظ اور اختیارات دیں تاکہ وہ مکمل آزادی کے ساتھ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کی طر ح دہشت گردوں کے خلاف آپر یشن میں پنجاب میں سنجیدہ نظر نہیں آتی ہے جو پوری عوام کیلئے لمحہ فکر یہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی انتخابات میں کسی امیدوار کی حمایت یا مخالفت نہیں کر رہے بلکہ تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات نئے پارٹی الیکشن کمشنر کی موجودگی میں مکمل شفاف ہوں گے اور کارکنان جس کو ووٹ دیں گے وہ ہی کا میاب ہوگا ۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے اور آنیوالی حکومت کسی اور کی نہیں تحر یک انصاف کی ہوگی اور ہم ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات