ڈاکٹر طاہر شمسی نے امریکہ میں کام کرنے والی ڈاکٹروں کی تنظیم کاسال 2016 کا لائف ٹائم اچیومنٹ جیت لیا

اتوار 3 اپریل 2016 19:17

ڈاکٹر طاہر شمسی نے امریکہ میں کام کرنے والی ڈاکٹروں کی تنظیم کاسال ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3اپریل۔2016ء) نامور معالج ڈاکٹر طاہر شمسی نے امریکہ میں کام کرنے والی ڈاکٹروں کی تنظیم (ڈی او جی ا ے این اے)کاسال 2016 کا لائف ٹائم اچیومنٹ جیت لیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر شمسی کو یہ ایوارڈ پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کا شعبہ قائم کرکے اسکو دوسرے شہروں تک پہنچانے، اس شعبے میں افرادی قوت کی تربیت اور 100 سے زائد تحقیقی مقالے بین الاقوامی سطح پر شائع کرنے پر انکی خدمات کے اعتراف پر دیا گیا ہے۔

پاکستان میں پہلا بون میرو ٹرانسپلانٹ 1995 میں کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر شمسی نے ابتک 600 سے زیادہ ٹرانسپلانٹ کامیابی کے ساتھ سر انجام دئیے ہیں۔ اس سے پہلے ہر سال لا تعداد مریض بیرونی ممالک علاج کیلئے جایا کرتے تھے جس پر کروڑوں ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوتا تھا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شمسی کو سال 2003 میں کینسر کے شعبے میں اعلی تحقیقی کام کرنے پر ایکسی لینس ان آنکالوجی ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :