پی ایچ اے نے سکیورٹی خدشات کے باعث شہر کے تمام بڑے پارکوں میں داخلے کے اوقات کو تبدیل کردیا ،نئے وقت کے مطابق شہریوں کو شام 6 بجے کے بعد کسی پارک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی‘پلے ایریاز” میں شام 5 بجے کے بعد کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی

اتوار 3 اپریل 2016 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3اپریل۔2016ء) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے سکیورٹی خدشات کے باعث شہر کے تمام بڑے پارکوں میں داخلے کے اوقات کو تبدیل کردیا ‘نئے وقت کے مطابق شہریوں کو شام 6 بجے کے بعد کسی پارک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے سکیورٹی اداروں کی جانب سے ملنے والی ہدایات کے بعد شہر کے تمام پارکوں کی سکیورٹی کو بہتر بنانے اور پارکوں میں عام شہریوں کے داخلے کا وقت تبدیل کردیا ہے‘ نئے اوقات کے مطابق اب پارکوں میں رات 11بجے کے بجائے شام 6 بجے کے بعد کسی شہری کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی‘ شہر کے تمام بڑے پارکس جن میں مینار پاکستان، ریس کورس، گلشن اقبال پارک، باغ جناح، قرشی پارک اور دیگر شامل ہیں. ان میں بالخصوص بچوں کے لیے بنائے گئے “پلے ایریاز” میں شام 5 بجے کے بعد کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :