ملتان، مالک مکان نے کرائے دار کی چار سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کانشانہ بنادیا،ملزم گرفتار

اتوار 3 اپریل 2016 19:08

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3اپریل۔2016ء) ملتان میں مالک مکان نے کرائے دار کی چار سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کانشانہ بنادیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ قطب پور کے علاقہ میں مالک مکان 50 سالہ آصف کرائے دار کی 4 سالہ سعدیہ کو بہلا پھسلا کر گھر کے قریب دوکان میں لے گیا اور جہاں 4 سالہ سعدیہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

بچی کے شور شرابے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے مبینہ زیادتی کے ملزم مالک مکان آصف کو گرفتار کر لیا۔مالک مکان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ بچی کو میڈیکل کیلئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زیادتی کا شکار 4 سالہ بچی کی والدہ کے مطابق پولیس تعاون نہیں کر رہی۔ مقدمہ زیادتی کی کوشش کا درج کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :