مصطفی کمال رواں ماہ کے وسط میں 3روزہ دورے پر لند ن جائیں گے

اتوار 3 اپریل 2016 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اپریل۔2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال اس ماہ کے وسط میں 3روزہ دورے پر لند ن جائیں گے جہاں وہ لندن میں مقیم سیاستدانوں اور تھینک ٹینکس سے پاکستان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصطفی کمال اپنے دورے کے دوران لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مصطفی کمال کی لندن آمد پر متحدہ کے کئی اہم رہنماؤں کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے مصطفی کمال برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :