پاکستان اور چین نے اقتصادی راہداری کے تحت صحت ٗتعلیم کے شعبہ میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے

پاکستان کو منصوبے میں تیزی لانے کیلئے ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہے ٗ سینیٹر طلحہ محمود

اتوار 3 اپریل 2016 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اپریل۔2016ء) پاکستان اور چین نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت صحت ٗتعلیم ٗ پاکستان سے غربت کے خاتمے اور ثقافتی ورثہ کے شعبہ میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری کے چیئرمن سینیٹر طلحہ محمود نے اور چین کی جانب سے چائنہ کلچرل ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی چیئرمین مادام گینگ جین نے دستخط کئے اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر تیزی سے کام جاری ہے ٗ چین کے صوبے سنکیانگ میں لاجسٹک مرکز قائم کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ان منصوبوں کو عملی شکل دینے کیلئے پاک چین سرحد کے قریب مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ پاکستان کو بھی اس منصوبے پر پیش رفت میں تیزی لانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ چین اس منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئے مسلسل وفود پاکستان بھیج رہا ہے۔ گوادر میں سکول اور صحت کے مراکز کا بھی افتتاح کر رہے ہیں۔ چین نے سنکیانگ میں ایمبولینس بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس منصوبے میں تیزی لانے کیلئے ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :