پاک فوج کا شوال میں آپریشن جاری ، 9 ہزار فٹ پہاڑی علاقہ سمیت 640 مربع کلومیٹر علاقہ دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیا

اتوار 3 اپریل 2016 17:34

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اپریل۔2016ء) پاک فوج نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقہ شوال میں گذشتہ دو ماہ سے جاری آپریشن کے دوران 9 ہزار فٹ پہاڑی علاقہ سمیت 640 مربع کلومیٹر علاقہ دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیا ہے۔ پیر کو جاری کئے گئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق فروری 2016ء میں شروع کئے گئے آخری مرحلہ میں پاک فوج بہادری سے لڑائی لڑ رہی ہے اور شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقہ شوال کا 640 مربع کلومیٹر کا علاقہ دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا ہے، مانا، گوباز، مٹاکا، انفرکاز اور مبگرو ٹائی دہشت گردوں کے گڑھ تھے، ان کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا ہے، پاک افغان سرحد کے قریب آخری ٹھکانوں کو کلیئر کرانے کیلئے لڑائی جاری ہے، جون 2014ء میں آپریشن ضرب عضب کے آغاز سے اب تک سکیورٹی فورسز سے شمالی وزیرستان ایجنسی کا 4304 مربع کلومیٹر کا علاقہ دہشت گردوں سے کلیئر کرایا ہے اور تمام علاقوں بالخصوص فاٹا کے دور دراز علاقوں میں حکومتی رٹ بحال کر دی ہے، سخت ترین موسمی صورتحال میں یہ آپریشن جاری ہے، 9 ہزار فٹ سے زائد بلند پہاڑیوں کو کلیئر کرایا، دہشت گردوں کے مراکز تباہ کر دیئے گئے اور ہتھیاروں اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے، رواں سال فروری میں جب یہ آپریشن شروع کیا گیا تو یہاں کمیونیکیشن کا کوئی انفراسٹرکچر موجود نہیں تھا، شوال مکمل طور پر برف سے ڈھکا ہوا ہے، پہاڑوں پر حدنگاہ انتہائی کم ہے، شوال میں آپریشن کے آخری مرحلہ میں 252 دہشت گرد ہلاک اور 160 زخمی ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ دو ماہ کے دوران پاک فوج کے 8 اہلکار شہید اور 39 زخمی ہوئے ہیں، عارضی طور پر بے گھر افراد کی ان کے گھروں کو واپسی کا عمل منصوبہ کے مطابق جاری ہے، اب تک شمالی وزیرستان ایجنسی کے 37 ہزار 12 خاندان واپس اپنے گھر لوٹے ہیں جو کہ عارضی طور پر بے گھر ہونے والے کل افراد کا 36 فیصد ہیں۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان ایجنسی میں ہے اور دوسرے مرحلہ میں مختلف 94 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جبکہ تیسرے مرحلہ میں 153 منصوبوں پر کام جاری ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہفتہ کو اجلاس کے دوران شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا ہے اور پہلے منظور شدہ ماسٹر پلان پر عمل درآمد پر اطمینان ظاہر کیا۔

متعلقہ عنوان :