قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہو گا

اتوار 3 اپریل 2016 16:51

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس ( پیر کو) پاکستا ن پوسٹل کالج کے کمیٹی روم میں ہو گا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا پاکستان پرائیویٹ کورئیر اتھارٹی بل 2015ء سے متعلق تجاویز کا جائزہ لینا ہے۔ رکن قومی اسمبلی محمد مزمل قریشی، ذیلی کمیٹی کے کنونیئر جبکہ اراکین قومی اسمبلی نعیمہ حفیظ پانیزئی، انجینئر عثمان ترکئی اور بیلم حسنین کمیٹی میں شامل ہیں۔