اسلام آباد، وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کا کشکول توڑنے کا فیصلہ کرلیا

موجودہ پروگرام ستمبر میں ختم ہونے کے بعد آئی ایم ایف کو بائے بائے کردیا جائے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ

اتوار 3 اپریل 2016 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 اپریل۔2016ء) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کا کشکول توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آئی ایم ایف سے قرض کی دو قسطیں ملنے کے بعداگلا قرضہ لیا جائے گا اور نہ ہی آئندہ بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے اب کوئی اور نیا قرضہ نہیں لے گا۔

موجودہ پروگرام ستمبر میں ختم ہونے کے بعد آئی ایم ایف کو بائے بائے کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ نواز کی حکومت نے ستمبر 2013 میں آئی ایم ایف کے ساتھ 6 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ کیا تھا۔تین سالہ پروگرام کے تحت پاکستان اب تک 5 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ لے چکا ہے اور قرض کی دو قسطیں ابھی باقی ہیں۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان نے آئی ایم ایف کو 5 ارب ڈالر کا قرضہ واپس بھی کیا ہے اگلے مالی سال کے بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کو ترقیاتی بجٹ فراہم نہیں کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے اپنی نگرانی میں مکمل کرائے گی۔

متعلقہ عنوان :