سروس سٹرکچر نہ ہونے پر ایک ہی سیٹ پر تعینات وارڈنز کو مختلف کورسز کے بعد پر مووشن دی جائے گی۔

نئے ٹریفک سسٹم کی سمری تیار کرکے منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی

اتوار 3 اپریل 2016 16:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 اپریل۔2016ء) فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں نیا ٹریفک سسٹم متعارف کرواتے ہوئے آٹھ سال سے سروس سٹرکچر نہ ہونے پر ایک ہی سیٹ پر تعینات وارڈنز کو مختلف کورسز کے بعد پر مووشن دی جائے گی۔

(جاری ہے)

نئے ٹریفک سسٹم کی سمری تیار کرکے منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے ۔ آن لائن کے مطابق پنجاب بھر میں متعارف کروائے جانے والے نئے ٹریفک سسٹم میں گریڈ5سے گریڈ9تک تقریباً دس ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی جن میں کانسٹیبل اور اسسٹنٹ ٹریفک وارڈنز شامل ہوں گے۔ جبکہ 2008ء سے سب انسپکٹر ٹریفک وارڈن کو نئے ٹریفک سسٹم میں مختلف کورسز کے بعد انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :