آپریشن ضرب عضب: اب تک شمالی وزیرستان کا 4304کلومیٹر علاقہ دہشتگردوں سے کلےئر کرایا جا چکا ہے،
پچھلے 2 مہینوں میں شوال میں 8 جوان شہید، 39 زخمی ہوئے، شوال آپریشن کے آخری مرحلے میں 252دہشت ہلاک ، 160 زخمی ہوئے،آئی ایس پی آر
اتوار 3 اپریل 2016 16:27
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 اپریل۔2016ء) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں اب تک شمالی وزیرستان کا 4304کلومیٹر علاقہ دہشتگردوں سے کلےئر کرایا جا چکا ہے،آپریشن کے آخری مراحل میں شوال کا 640اسکوائر کلومیٹر علاقہ کلیئر کرایا،پچھلے 2 مہینوں میں شوال میں 8 جوان شہید اور 39 زخمی ہوئے جبکہ شوال میں آپریشن کے آخری مرحلے میں 252دہشت ہلاک اور 160 دہشت گرد زخمی ہوئے،گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی، شمالی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا،شمالی وزیرستان میں 94 ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور فیز 3 میں 153 منصوبوں پر کام ہورہاہے جبکہ اب تک 37ہزار 12 خاندان اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان اورفاٹا کے ریموٹ علاقوں میں حکومتی رٹ قائم ہو چکی ہے،فروری میں شوال میں آپریشن میں شروع ہوا تو وہاں کوئی مواصلاتی نظام نہیں تھا،پاک افغان سرحد کے پاس دہشتگردوں کے آخری ٹھکانوں پر جنگ جاری ہے،دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ پکڑا گیاہے،پاک فوج کی طرف سے9ہزار فٹ کی بلندی والے مشکل ترین علاقوں میں بھی انتہائی سخت موسم میں آپریشن جاری رکھا گیا،انہوں نے کہا کہ مانا ،گرباز، لٹاکا، انزرکاس ،مغراتائی سے دہشتگردوں کے بڑے ٹھکانے ختم ہو چکے ہیں۔(جاری ہے)
آئی ڈی پیز کے حوالے سے بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان میں آئی ڈی پیز کی واپسی جاری ہے،ا ب تک 37ہزار 12 خاندان اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.