سپریم کورٹ کا لارجر بنچ فوجی عدالتوں سے سزا پر عملدرآمد کیخلاف دائر نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کل کرے گا

اتوار 3 اپریل 2016 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 اپریل۔2016ء ) چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کا لارجر بنچ فوجی عدالتوں سے سزا پر عملدرآمد کیخلاف دائر نظر ثانی کی 10 درخواستوں کی سماعت (پیر )کو کرے گا ، سپریم کورٹ کا لارجر بنچ چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس میاں ثاقب نثار ، جسٹس امیر ہانی مسلم ، جسٹس اقبال حمید الرحمان ، جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل ہو گا ،سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزا پر عملدرآمدکیخلاف10 مجرمان کے لواحقین کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی ہیں ، درخواست گزاروں میں باچا لائیقہ، انوار بی بی ،علی الرحمن، نک مارو ، الف خان ، سخی محمد ، شیر عالم ، معشوقہ بی بی ، جاوید اقبال غوری ،محیب اللہ ، شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نظر ثانی کی ان درخواستوں پر دلائل دینے کے لیے آصمہ جہانگیر ایڈوکیٹ، عبدالطیف ایڈوکیٹ ، خالد انور افریدی ایڈوکیٹ ،لائق خان سواتی ایڈوکیٹ ، صلاح الدین ایڈوکیٹ سپریم کورٹ و دیگر پیش ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :