طاقت بیلٹ باکس سے آتی ہے،گولی سے نہیں،اس شعور کی وجہ سے ملک میں آمریت اپنی جڑیں نہیں پیداکرسکی،بھٹو کا فلسفہ اپنانے کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کابیان

اتوار 3 اپریل 2016 15:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ طاقت بیلٹ باکس سے آتی ہے،گولی سے نہیں،اس شعور کی وجہ سے ملک میں آمریت اپنی جڑیں نہیں پیداکرسکی،بھٹو کا فلسفہ اپنانے کی جتنی ضرورت آج ہے، پہلے کبھی نہیں تھی۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی37ویں برسی کے حوالے سے اتوار کو اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کوجمہوری آئین دیا،ملک کے دفاع کو مضبوط کیا،ذوالفقار نے شعوردیا کہ عوام ہی سیاسی طاقت کا سرچشمہ ہیں۔

طاقت عوام کی بجائے غیرعناصر کیخلاف منتقل ہورہی ہے۔بھٹو کا فلسفہ اپنانے کی جتنی ضرورت آج ہے، پہلے کبھی نہیں تھی۔طاقت بیلٹ باکس سے آتی ہے،گولی سے نہیں،اس شعور کی وجہ سے ملک میں آمریت اپنی جڑیں نہیں پیداکرسکی۔

متعلقہ عنوان :