Live Updates

عمران خان کا خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

صوبائی حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بروقت امداد یقینی بنا ئے،چئیرمین تحریک انصاف

اتوار 3 اپریل 2016 15:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بروقت امداد یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

اتوار کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی تغیر سے آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانے کے لئے ترجیحی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ندی نالوں کے قریب آبادیوں کو محفوظ بنانے کے لئے جامع حکمت عملی ناگزیر ہے۔ قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے مقامی آبادی کی تربیت اہم ہے۔ عمران خان نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بروقت امداد یقینی بنائی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات