وزیراعظم کا بارشوں اور سیلاب سے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار

این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو متاثرین کی امداد کے لئے اقدامات اور لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھنے کی ہدایت

اتوار 3 اپریل 2016 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو متاثرین کی امداد کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں جس پر بہت دکھ ہے۔ این ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے متاثرین کی امداد کے لئے اقدامات کریں۔ متاثرین کو بہترین طبی امداد اور خوراک مہیا کی جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سیلاب کی صورتحال سے وزیراعظم آفس کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔