کلبھوشن یادیو بلوچستان میں تباہی کیلئے افغانستان سے اسلحہ بھجواتا رہا

را ایجنٹ راکیش عرف رضوان ایران میں ہی موجود تھا ٗ اسی نے کلبھوشن یادیو کیلئے ایرانی ویزہ اور چاہ بہار میں کاروبار کا بندوبست کیا ٗ میڈیا

اتوار 3 اپریل 2016 15:01

کلبھوشن یادیو بلوچستان میں تباہی کیلئے افغانستان سے اسلحہ بھجواتا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اپریل۔2016ء) بھارتی خفیہ ایجنسی را کا افسر کلبھوشن یادیو بلوچستان میں تباہی پھیلانے کیلئے افغانستان سے اسلحہ اور دہشتگرد بھیجتا رہا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق راکے افسر نے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین استعمال کرنے کا اعتراف کیا ذرائع کے مطابق تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ را ایجنٹ راکیش عرف رضوان پہلے ہی ایران میں موجود تھا اور اسی نے کلبھوشن یادیو کیلئے ایرانی ویزے اور چاہ بہار میں کاروبار کا بندوبست کیا ایران میں قیام کے دوران کلبھوشن افغانستان بھی گیا وہ اسلحہ اور دہشت گرد افغانستان سے بلوچستان بھجواتا تھا ۔

کلبھوشن نے کئی علیحدگی پسندوں کو افغانستان میں پناہ بھی دلوائی اس سے تفتیش کے بعد افغانستان میں را کے نیٹ ورکس کی بھی نشاندہی ہوگئی -