ایکسائز کا میٹرو اورنج ٹرین تعمیرکرنے والی کمپنیوں،بینکوں کی گاڑیوں کے عدم ٹوکن ٹیکس کیخلاف بڑے پیمانے پر گرانیڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ، کنسٹرکشن کمپنیوں اور بینکوں کے استعمال میں گاڑیوں کا کئی سالوں سے ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔ایم آر اے عدیل امجد
اتوار 3 اپریل 2016 14:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 اپریل۔2016ء ) محکمہ ایکسائز کا 25 لاکھ سے زائدٹیکس ڈیفالٹر کنسٹرکشن کمپنیوں، بینکوں کی مختلف برانچوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ، ایکسائز نے متعدد کنسٹرکشن کمپنیوں اور بینکوں کو ٹیکس ادائیگیاں کے نوٹسز جاری کر دیئے۔ڈی جی ایکسائز انیڈ ٹیکسیشن پنجاب اکرم اشرف گوندل کی ہدایات پرپنجاب بھر کی طرح لاہور میں بھی ٹوکن ٹیکس کی ریکوری کویقینی بنانیکے لیے ڈائریکٹر چوہدری محمد ارشد سہل کے حکم پر ٹیکس ڈیفالٹرکنسٹرکشن کمپنیوں اور بینکوں کے خلاف ایکسائز نے چھاپے مارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کئی سالوں مشہورکنسٹرکشن کمپنیاں اور بینکوں نے روڈ پر رواں دواں گاڑیوں کے 25 لاکھ سے زائد ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیے جس کی وجہ سے محکمہ ایکسائز کو ہر سال لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔(جاری ہے)
موٹررجسٹریشن برانچ کے ایم آر اے عدیل امجد کا کہنا ہے کہ لاہور میں میٹروبس اور میٹرو اورنج ٹرین کے بڑے پروجیکٹس کی تعمیر کرنے والی کنسٹرکشن کمپنیاں نے اپنے استعمال میں درجنوں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیے ہیں اسی طرح بینکوں میں مختلف برانچوں میں الفلاح بینک، فصیل بینک، الحبیب بینک سمیت دیگر برانچوں نے لیزنگ پر دی گئیں سینکروں گاڑیوں کا کئی سالوں سے ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام کنسٹرکشن کمپنیوں اور بینکوں کو ٹیکس وصولی کے کئی بار نوٹسز جاری کیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنا ٹیکس ادا نہیں کیا ۔ عدیل امجد نے مزید کہنا ہے کہ ڈی جی ایکسائز کے حکم کے مطابق ان کے خلاف بڑے پیمانے آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بہت جلد ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.