Live Updates

چوہدری نثار بتائیں کیا احسان اتارنے کی لیے مشرف کو باہر بھیجا گیا ، مولا بخش چانڈیو

عمران خان بہت اچھے لگتے ہیں کیونکہ وہ ماضی میں ہمارے ہیرو تھے،میڈیا سے گفتگو

اتوار 3 اپریل 2016 14:38

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 اپریل۔2016ء) صوبائی مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق وفاقی حکومت کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے،چوہدری نثار بتائیں کیا احسان اتارنے کی لیے مشرف کو باہر بھیجا گیا ہے؟،آرٹیکل 6 اس لیے تھا کہ آئین توڑنے والوں کو روکا جائے ، میاں صاحب تسلیم کریں کے احسان کا بدلہ چکایا ہے، سپریم کورٹ کا بہانہ نہ بنائیں، عمرکوٹ میں فنکشنل لیگ کا روحانی اجتماع تھا،انکا کام صرف پیپلز پارٹی پر تنقید کرنا اور گالیاں دینا ہے،چےئرمین تحریک انصاف عمران خان بہت اچھے لگتے ہیں کیونکہ وہ ماضی میں ہمارے ہیرو تھے،آج(پیر )کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں لاکھوں کا جلسہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز حیدر آبا د میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ مشرف کو وفاقی حکومت نے باہر جانے کی اجازت دی ہے،سپریم کورٹ کافیصلہ آگیا،حکومت نے خودسابق صدر پرویز مشرف کانام ای سی ایل سے نکالاہے،عمر کوٹ میں فنگشنل لیگ کے ہونے والے اجتماع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمرکوٹ میں فنکشنل لیگ کا روحانی اجتماع تھا،گالیوں کا جواب نہیں دیا جاسکتاہم سیاسی لوگ ہیں صرف سیاسی باتوں کا ہی جواب دے سکتے ہیں،عمر کوٹ میں بہت سارے لوگوں نے باتیں کی ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات