ارجنٹائن حکومت کے اقدامات،بین الاقوامی ایئرلائنوں کی کاروبار کو وسعت دینے کی کوشش

اتوار 3 اپریل 2016 13:49

سانتیاگو ۔ 3 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اپریل۔2016ء) ارجنٹائن کی نئی کاروبار دوست حکومت کے اقدامات کے باعث بین الاقوامی ایئرلائنیں ملک میں کاروبار کو وسعت دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں بین الاقوامی ایئرشو کے موقع پر ایئرلائنز کے ایگزیکٹوز نے کہا کہ ارجنٹائن کی نئی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیاں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملکی فضاؤں پر ماضی میں صرف دو ایئرلائنوں ارجنٹائن کی قومی ایئرلائن اور چلی کی لاتام ایئرلائن کی اجارہ داری تھی جس میں سابق حکومت کے سیاسی مقاصد تھے تاہم موجودہ حکمرانوں کی مثبت پالیسیوں نے سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے وہ یہاں فضائی صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :