افریقن ڈویلپمنٹ بینک کا14 افریقن ملکوں کیلئے 50 کروڑ ڈالر کے ریلیف پیکج کا وعدہ

اتوار 3 اپریل 2016 13:48

نیروبی ۔ 3 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اپریل۔2016ء) افریقن ڈویلپمنٹ بینک نے النینو سے متاثرہ 14 افریقن ملکوں کیلئے 50 کروڑ ڈالر کے ریلیف پیکج کا وعدہ کرلیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق براعظم افریقہ کے جنوبی و مشرقی علاقے النینو کے باعث سخت خشک سالی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہاں کروڑوں افراد کو خوراک کی قلت اور دیگر مشکلات درپیش ہیں۔

(جاری ہے)

افریقن ڈویلپمنٹ فنڈ ریلیف پیکج کی مد میں 549 ملین ڈالر جاری کریگا جس سے جنوبی و مشرقی افریقہ کے 14 ملکوں کے تین کروڑ ساٹھ لاکھ سے زیادہ افراد کو خوراک اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کی جائیں گی۔پیکج میں سے 5 ملین ڈالر ہنگامی ریلیف کے طور پر جبکہ 361 ملین ڈالر بینکوں کے ذریعے مختصر مدتی اور طویل مدتی مالیاتی امداد کے طور پر دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :