عمران خان بہت اچھے لگتے ہیں لیکن وہ چوہے مارنے کے سوا کچھ نہیں کرسکتے،چوہدری نثار مان لیں کہ احسان کا بدلا چکانے کے لئے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالاگیا، مشرف کا نام حکومت نے ای سی ایل سے نکالا‘ میاں صاحب نے احسان کا بدلا چکا دیا ہے
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 3 اپریل 2016 13:42
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان بہت اچھے لگتے ہیں لیکن وہ چوہے مارنے کے سوا کچھ نہیں کرسکتے‘ مشرف کا نام حکومت نے ای سی ایل سے نکالا‘ میاں صاحب نے احسان کا بدلا چکا دیا ہے‘ چوہدری نثار مان لیں کہ احسان کا بدلا چکانے کے لئے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالاگیا۔
وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمر کوٹ میں بہت سارے لوگوں نے باتیں کیں ان کا کام پیپلز پارٹی پر تنقید کرنا اور گالیاں دینا ہے گالیوں کا جواب نہیں دیا جاسکتا سیاسی باتوں کا دیا جاسکتا ہے۔ تھر جا کر دیکھیں میٹھے پانی کے پلانٹ لگے ہیں بہترین سڑکیں بن گئی ہیں۔(جاری ہے)
عمر کوٹ نے فنکشنل لیگ کا روحانی اجتماع تھا گڑھی خدا بخش میں بھٹو کی برسی میں لاکھوں کا جلسہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت اچھے لگتے ہیں ماضی میں ہیرو رہے ہیں لیکن افسوس ہے کہ وہ چوہے مارنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آگیا ہے سپریم کورٹ نے کہا کہ مشرف کو حکومت نے باہر جانے کی اجازت دی ای سی ایل سے نام نکال کر میاں صاحب نے احسان کا بدلا چکا دیا ہے۔ آرٹیکل 6اس لئے تھا کہ آئین توڑنے والوں کو روکا جائے سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے اب مزید سپریم کورٹ کا بہانہ نہ بنایا جائے۔ چوہدری نثار کہہ دیں کہ احسان کا بدلا چکانے کے لئے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔ (ن غ)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.