امید ہے کہ جلد انٹر نیشنل کر کٹ بحال ہو جا ئے گی، سری لنکن ہر طرح سے ہما رے محسن ہیں ،سری لنکن بلا ئنڈ کر کٹ ٹیم اس وقت آئی جب پا کستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ،جب کہ پاکستان مین انٹر نیشنل کرکٹ کے دوازئے بند ہیں، حکو مت پا کستان سری لنکن حکو مت کی تہہ دل سے شکر گزار ہے

وفا قی وزیر اطلاعات نشریات پرویز رشید کا اقبال سٹیڈیم میں افتتا حی تقریب سے خطاب

اتوار 3 اپریل 2016 13:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء) وفا قی وزیر اطلاعات نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سری لنکن ہر طرح سے ہما رے محسن ہیں ،سری لنکن بلا ئنڈ کر کٹ ٹیم اس وقت پا کستان آئی ،جب پا کستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ،جب کہ پاکستان مین انٹر نیشنل کرکٹ کے دوازئے بند ہیں، حکو مت پا کستان سری لنکن حکو مت کی تیہ دل شکر گزار ہے۔

وہ گزشتہ روز اقبال سٹیڈیم میں پاک سری لنکن بلا ئیڈکرکٹ ٹیموں کے درمیان ہو نے والے پہلے ٹی20میچ کی افتتا حی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا جب پا کستان مین ڈینگی مچھر نے حملہ کیا تھا تب سری لنکا نے پا کستانی ڈا کٹرز کو ٹریننگ دی تھی جس کی وجہ سے ہم نے ڈینگی فیوور پر قا بو پا یا تھا۔ انہوں نے فیصل آباد کے عوام سے درخواست کی کہ وہ بلا ئینڈکر کٹ ٹیموں کا میچ د یکھنے اقبال سٹیڈیم ضرور آئیں اور اپنی محسن سری لنکن ٹیم کی حو صلہ افضا ئی کر یں اور پوری دنیا کو ایک مثبت پیغام دیں کہ پا کستان ایک پر امن ملک ہے وہاں سکیورٹی کا کو مسئلہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظا ہر کر تے ہو ئے کہا کہ انٹر نیشنل کر کٹ بحال ہو جا ئے گی۔ دریں ثنابلا ئیڈ کر کٹ ایسوسی ایشن انٹر نیشنل کے صدر سید سلطان شاہ نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور میڈ یا پر کڑی تنقید کر تے ہو ئے کہا کہ وہ پا کستان کی بلا ئیڈ کرکٹ کو پر موٹ نہیں کر رہا ہے وہ ہما رئے ساتھ نا رواں سلو ک نہ کر ئے۔