خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی‘ 25 افراد جاں بحق‘ درجنوں زخمی
مٹی کے تودے اور گلیشیئر گرنے سے درجنوں مکانات تباہ ، مختلف مقامات پر سلائیڈ سے راستے بند ، پشاور اور خیبر ایجنسی میں سیلابی ریلے سے پچاس سے زائد دکانیں بہہ گئیں، شہریوں کو لاکھوں مالیت کا نقصان ، برساتی نالوں میں طغیانی سے متعدد پن بجلی گھر تباہ ، شاہراہ قراقرم بند ، درجنوں مسافر گاڑیاں پھنس گئی ،دریا سوات میں اونچے درجے کا سیلاب، ریڈ الرٹ جاری پشاور میں شدید بارش کے باعث سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ،محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثرمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی
اتوار 3 اپریل 2016 13:40
پشاور/گلگت /شانگلہ /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء ) خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تین دن سے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی‘ شدید بارشوں سے مکانات کی چھتیں گرنے ‘ سیلابی پانی میں بہہ جانے اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں بچوں اور خواتین سمیت25 افراد جاں بحق‘ درجنوں زخمی ہو گئے،شدید بارشوں سے مٹی کے تودے اور گلیشیئر گرنے سے درجنوں مکانات تباہ جبکہ مختلف مقامات پر سلائیڈ سے راستے بند ہوگئے ، پشاور اور خیبر ایجنسی میں سیلابی ریلے سے پچاس سے زائد دکانیں بہنے سے شہریوں کو لاکھوں مالیت کا نقصان ہوا‘ برساتی نالوں میں طغیانی سے متعدد پن بجلی گھر تباہ ہوگئے، شاہراہ قراقرم بند ہوگئی جس سے درجنوں مسافر گاڑیاں پھنس گئی ،دریا سوات میں اونچے درجے کا سیلاب اور سوات ضلعی انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا،پشاور میں شدید بارش کے باعث سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں ،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثرمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کردی ‘ بارشوں کا حالیہ سلسلہ (آج) پیر کی رات کوختم ہونے کا امکان ہے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.