سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹس تجاوزات کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایس او پیز کے حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہو گئے

اتوار 3 اپریل 2016 13:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 اپریل۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے ڈائریکٹوریٹس شہر میں تجاوزات کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایس او پی کے حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہے ۔ ایک سرکاری مراسلے میں انفورسمنٹ ڈایکٹوریٹ نے چیئرمین معروف افضل کی توجہ مختلف فارمیشن کے درمیان اٹھنے والے کنفیوژن کی جانب مبذول کرائی ہے ۔

اس کنفیوژن کی وجہ ماضی میں وقتاً فوقتاً جاری ہونے والے ایس او پیز ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ احمد الدین محمد کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز میں بعض طریقہ کار کم کرنے چاہیں انہوں نے کہاکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ تمام سسٹر فارمیشنز کو ہر قسم کی امداد اور معاونت فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے جو اسلام آباد کی حدود میں آتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے مراسلہ لکھا ہے دریں اثناء دوسرے عہدیدار کا کہنا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے کسی بھی تجویز کو قبول یا مسترد کرنے کی حتمی اتھارٹی ہے

متعلقہ عنوان :