دہشتگرد اسلام ،ملک و قوم کے دشمن ہیں ‘میاں وسیم اخترشیخ

اتوار 3 اپریل 2016 12:53

قصور۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اپریل۔2016ء ) ممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے ’’اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اپریل۔2016ء‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ‘ دہشتگرد اسلام ملک اور قوم کے کھلے دشمن ہیں ‘حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں تیز کردیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک دہشتگردی کی زدمیں ہے اور قوم دہشتگردی کا بہادری کیساتھ سامنا کررہی ہے اورحکومت کیساتھ کھڑی ہے‘ سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور میں دہشتگردی ملکی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس میں دہشتگردوں نے اپنے ناپاک عزائم استعمال کرتے ہوئے معصوم انسانیت کا خون بہایاہے ‘معصومیت کا خون بہانے والے درندے مسلمان نہیں ہوسکتے ان درندوں کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے ایسے درندوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ضرورت ہے اور انہیں ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ ایسی حرکت کرنے کی جرات پیدانہ ہوسکیں‘گلشن اقبال پارک کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ہمیں افواج پاکستان پر فخرہے اور ان کی قربانیاں لازوال ہیں ہرمشکل گھڑی میں وہ عوام کے ساتھ ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :