سانحہ لاہور، معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے والے انسان نہیں درندے ہیں،ملک محمداحمدخاں

اتوار 3 اپریل 2016 12:53

قصور۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اپریل۔2016ء ) سانحہ گلشن اقبال پارک لاہورمیں شہیدہونیوالے معصوم لوگوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے والے انسان نہیں بلکہ درندے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک محمداحمدخاں نے گلشن اقبال پارک لاہور بم دھماکہ میں شہیدہونیوالی بی اے کی طالبہ نواحی گاؤں نول ہٹھاڑ کی مقدس اسلم اور اسکی زخمی بہن کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی طرف سے 13لاکھ روپے کا امدادی چیک اس کے والد ملک اسلم کے حوالے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا یہ انسانیت کے دشمن ہیں‘ حکومت ہر قیمت پر دہشتگردی کا نیٹ ورک توڑے گی‘لاہور سانحہ سے ہمارے دل غمگین ہیں مگر دہشت گردوں کے خلاف ہمارے حوصلے بلندہیں۔

متعلقہ عنوان :