جاری تعمیراتی سکیمیں بہت جلد تکمیل کو پہنچ جائینگی،ڈی سی او قصور

اتوار 3 اپریل 2016 12:49

قصور۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اپریل۔2016ء ) ڈی سی او قصور سلمان غنی نے کہاہے کہ کھڈیاں خاص میں 20 سے زائد نئی پختہ سڑکیں 10کلومیٹر سے زائد ہوں گی ‘محکمہ روڈزدوماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل کرے گا‘قصبہ میں جاری تعمیراتی سکیمیں بہت جلد تکمیل کو پہنچ جائینگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اپریل۔2016ء‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پرانی ڈسپنسری کی جگہ جوڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ملکیت ہے پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملک محمدعلی خاں (مرحوم) کے نام سے منسوب 60بسترکا جدید ترین ہسپتال تعمیرکیاجائے گاجس سے قصبہ کے عوام کو ہرقسم کی بنیادی طبی سہولتیں میسرہونگی۔

متعلقہ عنوان :