قصور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ماراگیا

اتوار 3 اپریل 2016 11:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء ) قصور میں اسٹیل باغ چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت راشد عرف راشو کے نام سے کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈاکو 14 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔ دوسری جانب لواحقین کا کہنا ہے کہ ارشد 10 سال قبل ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ہوا تھا۔ سزا کاٹنے کے بعد شرافت کی زندگی گزار رہا تھا۔ پولیس نے گزشتہ روز ارشد کو دوبارہ گرفتار کر لیا اور جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا۔

متعلقہ عنوان :