پشاوراورگردونواح میں موسلادھاربارش سے ٹریفک کانظام درہم برہم

اتوار 3 اپریل 2016 11:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء)پشاورشہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشنگوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں موسلادھار بارش سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

(جاری ہے)

شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔کئی رہائشی کالونیوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا اسمبلی چوک ،گلبہار ،کوہاٹ روڈ اور سول کوارٹرز روڈ پر پانی جمع ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں اڑتیس ملی میٹر بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش پارہ چنارمیں ستر ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی آنیکا خدشہ ہے۔