مدینہ منورہ سے اسلام آبادآنیوالی پی آئی ا ے کی پرواز 5گھنٹے تاخیرسے روانہ ہوئی

اتوار 3 اپریل 2016 11:49

اسلا آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء)مدینہ منورہ سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون ون فور پانچ گھنٹے تاخیرسے روانہ ہوئی جس کی وجہ سے مسافروں کوشدید مشکلات کاسامناکرناپڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون ون فور پانچ گھنٹے تاخیر سے مدینہ منورہ کے عبدالعزیز ایئر پورٹ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی ۔

مسافروں کے مطابق جہاز نے رات ساڑھے نو بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن پانچ گھنٹے بعد روانہ ہوا ان کا کہنا تھا کہ جہاز میں پائلٹ اور عملے کی غیرموجودگی کی وجہ سے انہیں تاخیرکی وجہ بھی نہیں بتائی جارہی تھی جس کی وجہ سے انہیں شدید اذیت کاسامناکرناپڑا۔جہاز میں سفر کرنے والے چار سو سے زائد مسافر شدید مشکلات کا شکاررہے۔