پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ، سابق وزیر اعظم ذوالفقار بھٹو کی37 ویں برسی (کل ) منائی جائیگی

اتوار 3 اپریل 2016 11:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی37 ویں برسی کل ( پیر ) کو منائی جائے گی ، سندھ حکومت کی طرف سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔برسی کی مناسبت سے ملک بھر میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ مرکزی تقریب لاڑ کانہ میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کی سیاسی زندگی او رجمہوریت کیلئے قربانیوں پر روشنی ڈالنے کیلئے سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلے سندھ پہنچ رہے ہیں ۔گزشتہ روز لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی سربراہی میں کارکنوں کا قافلہ بسوں کے ذریعے گلبرگ سے گڑھی خدا بخش کے لئے روانہ ہوا ۔ اس موقع پر کارکن جئے بھٹو اور جئے بینظیر کے نعرے لگاتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :