وژن 2025کے تحت ملک سے جہالت ختم کرنا اہم ہدف ہے ‘ احسن اقبال

پوری قوم مل کر چلے تو دو برسوں میں تمام بچے سکولوں میں آسکتے ہیں‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 3 اپریل 2016 11:33

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اپریل۔2016ء ) وفاقی وزیر ترقی ،منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 30اپریل تک پرائمری داخلہ مہم چلائی جا ئے گی ، وژن 2025کے تحت ملک سے جہالت ختم کرنا اہم ہدف ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پوری قوم مل کر چلے تو دو برسوں میں تمام بچے سکولوں میں آسکتے ہیں ۔اس مہم میں وزیراعظم ،وزرائے اعلیٰ ،کابینہ اور اراکین پارلیمنٹ بھی بھر پور حصہ لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :